اسلام آباد: حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر وفاقی سرکاری اداروں کے ملازمین کے ڈیوٹی کے نئے اوقات کار جاری کر دیئے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت پیر سے جمعرات تک سرکاری ادارے صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے جبکہ جمعہ کو اوقات کار صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہوں گے۔ اس نوٹیفکیشن کا اطلاق 15 جون تک مؤثر ہوگا۔