اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر تمام سرکاری اور پرائیوٹ ملازمین کو پانچ تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس بات کا اعلان وفاقی وزیر فواد چودھری کی جانب سے کیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے عیدالفطر پر 7 چھٹیوں کی سفارش کی تھی۔
این سی او سی نے عید الفطر پر 7 چھٹیوں کی سفارش کر دی
این سی او سی نے وزارت داخلہ سے سفارش کی تھی کہ 10 سے 16 مئی تک عیدالفطر کی چھٹیاں دی جائیں۔ وزارت داخلہ چھٹیوں کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کرے گی جس کی منظوری کے بعد ہی وزارت داخلہ نوٹیفیکیشن سے جاری ہوگا۔
عید تعطیلات: سیاحتی مقامات اور پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنیکا فیصلہ
ادھر حکومت نے 8 مئی سے 16 مئی تک تمام سیاحتی مقامات بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عید تعطیلات کے دوران بین الاضلاعی اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔
این سی او سی کی ہدایت پر وزارت داخلہ کی جانب سے سرکلر جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق عید کی چھٹیوں میں سیاحتی مقامات، پبلک پارکس، ہوٹلز بند رہیں گے۔ صرف گلگت بلتستان کے شہریوں کو اپنے علاقوں میں جانے کی اجازت ہوگی۔ شمالی علاقہ جات، مری، سوات، گلیات، سی ویو جانے والے راستے بند رہیں گے۔
اعتکاف، شب قدر، نماز عید سے متعلق ایس او پیز بھی جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عید تعطیلات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔