اہم خبریںپاکستان

وفاقی حکومت نے عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کے پیش نظر عوامی مقامات پر چہرے کو ڈھانپنے والے ماسک کو پہننا لازمی قرار دیدیا ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اس حکومت فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مقامات پر فیس ماسک پہننا ضروری ہے، اس سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرینگے، ماسک پر پابندی کے حوالے سے سختی کی جائے گی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے یہ بھی بتایا کہ کورونا وائرس کے خلاف امریکی کمپنی کی دوا ‘’رمِڈزویئر’’ موثر ثابت ہوئی ہے۔ پاکستان بھی اسے بنائے گا اور دنیا کے 127 ممالک کو ایکسپورٹ کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ تمام صوبائی وزائے صحت سے مل کر ایک قومی پروگرام وی کیئر تشکیل دے کر ایک لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز کی ٹریننگ کا بندوبست کیا ہے۔ پاکستان کی پانچ صف اول کی میڈیکل جامعات کے ذریعے اس ٹریننگ کا پہلا مرحلہ مکمل کرینگے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You