اسلام آباد: ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے صوبوں سے پبلک ٹرانسپورٹ بارے سفارشات مانگ لی ہیں۔ پنجاب نے سخت ایس او پیز ٹرانسپورٹ کھولنے کی سفارشات مرتب کر لیں جو این سی او سی کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔
تفصیل کے مطابق لاک ڈاؤن کے حوالے سے مختلف شعبوں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دی جا چکی ہے جس کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کو کھولنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
اس ضمن میں وفاقی حکومت نے تمام صوبوں سے پبلک ٹرانسپورٹ بارے سفارشات مانگ لی ہیں۔ صوبے جمعہ کے روز این سی او سی کی میٹنگ میں اپنی سفارشات پیش کریں گے۔
پنجاب نے سخت ایس او پیز کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی سفارشات مرتب کر لی ہیں۔ پنجاب باضابطہ این سی او سی کے اجلاس میں اپنی سفارشات پیش کرے گا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں اس بات پر اتفاق ہے کہ سخت ایس اوپیز کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کو اجازت دے دی جائے تاہم صوبوں کی سفارشات کی روشنی میں این سی او سی کے اجلاس میں حتمی فیصلے ہوں گے۔