وزیر مملکت خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی کی زیر صدارت دکانداروں کے لئے آسان ٹیکس سکیم کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد
اجلاس میں دکاندار آسان ٹیکس سکیم کے سلسلے میں آگاہی مہم تیز کرنے کا فیصلہ
ملک بھر میں ٹیکس کمشنرز کو مقامی ٹیکس بارز سے رابطوں کی ہدایت، دکاندار اپنے اعتماد کے وکلائ سے بھی فارم بھر سکیں گے، اجلاس میں فیصلہ
اجلاس میں آسان ٹیکس سکیم کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
تاجر راہنمائوں کی جانب سے ایف بی آر افسران اور تاجر نمائندوں کے بازاروں کے مشترکہ دوروں کے حوالے سے مقامی تاجر نمائندوں کی فہرستیں مل گئی ہیں، اجلاس کو بریفنگ
تاجر نمائندوں کی مدد سے ہر دکاندار تک آسان ٹیکس سکیم کی معلومات پہنچائی جائیں، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا اجلاس سے خطاب
تاجروں کے مطالبے پر عمل کرکے حکومت نے اپنا وعدہ پورا کیا ، اب دکانداروں نے اپنی ہی تیار کردہ سکیم کو کامیاب بنانا ہے، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا اجلاس سے خطاب
اجلاس میں تاجر نمائندوں اور ایف بی آر افسران کے مل کر اپنے متعلقہ علاقے کے بازاروں میں رجسٹریشن کی حکمت عملی سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
ممبر سٹرٹیجک ٹرانسفارمیشن ڈاکٹر حامد عتیق، ممبر اِن لینڈ ریونیوآپریشنز زبیر بلال اور ایف بی آر کے اعلی حکام کے علاوہ ملک بھر کے چیف کمشنرز اور کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی
دکانداروں کے پاس آسان ٹیکس سکیم اور پرانے طریقے سے ٹیکس جمع کرانے کے دونوں آپشن موجود ہیں
یاد رہے کہ تاجروں نمائندوں سے طے پانے والے نکات کے تحت ایف بی آر کے پاس دونوں آپشن استعمال نہ کرنے والے دکانداروں پر جرمانہ عائد کرنے کا اختیار موجود ہے
آسان ٹیکس سکیم کے تحت دونوں آپشنز استعمال نہ کرنے والے دکاندار پر پہلے مہینے میں دس ہزار، دوسرے میں25 اور تیسرے مہینے میں 50 ہزار جرمانہ عائد ہوگا
دکاندار ٹرن اوور کی بنیاد پر فکسڈ ٹیکس ادا کریں گے یا معمول کا گوشوارہ جمع کرائیں گے
15 ستمبر کو وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے آسان ٹیکس سکیم میں رجسٹر ہونے والے دکاندار کی دکان پر سبز پلیٹ لگائی تھی
آسان ٹیکس سکیم کا حصہ بننے والے دکاندار کی دکان میں ایف بی آر کا عملہ داخل نہیں ہوسکے گا اور نہ ہی اس کا عموماًکوئی آڈٹ ہوگا
اس سکیم کا بنیادی مقصد ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو سہولت دینا ہے
