انٹرنیشنلاہم خبریں

وزیر خارجہ کا یو اے ای کے ہم منصب سے رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یو اے ای کے ہم منصب عبداللہ بن زاید النہیان سے رابطہ کیا، جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور یو اے ای کے ہم منصب نے اقتصادی و تجارتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کورونا وبا میں پاکستانی کمیونٹی کا خصوصی خیال رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں، یو اے ای میں مقیم لاکھوں پاکستانی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں، ہر مشکل گھڑی میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You