اہم خبریںپاکستان

وزیر اعظم کی بنگلہ دیش میں حالیہ سیلابی صورتحال پر مدد کی پیشکش

اسلام آباد : وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بنگلہ دیش میں حالیہ سیلابی صورتحال پر بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کو مدد کی پیشکش کردی۔

وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ڈھاکہ میں شدید بارشوں سے تباہی پر بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کومدد کیلئے خط ارسال کیا ہے۔

خط کے متن میں محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں حالیہ تباہ کن سیلابی صورتحال پر دلی دکھ اور رنج ہے، اس کڑے وقت میں مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم کی ہمدردیاں بنگلہ دیشی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں بنگلہ دیش اور بنگلہ دیشی شہریوں جن کے سیلاب میں پیارے بچھڑ گئے، گھر اور روزگار تباہ ہوئے، ان کے ساتھ کھڑے ہیں، بنگلہ دیشی عوام مشکلات میں اپنے حوصلے اور ہمت کیلئے جانے جاتے ہیں۔

وزیرِاعظم کا اپنے خط میں مزید کہنا تھا کہ پر امید ہوں کہ بنگلہ دیش آپ کی قیادت میں اس مشکل سے جلد نکل آئے گا، اس مشکل وقت میں ہر طرح سے بنگلہ دیش کی مدد کیلئے تیار ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You