BBC Urdu TV

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت رمضان المبارک میں اشیائے خورنوش کی قیمتوں پر ضابطہ

*وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت رمضان المبارک میں اشیائے خورنوش کی قیمتوں پر ضابطہ رکھنے کے حوالے سے اجلاس*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) اجلاس میں صوبائی وزراء، شرجیل میمن، ناصر شاہ، ضیاء الحسن لنجار، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خاص برائے بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس عثمان غنی ہنگورو، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، سیکریٹری زراعت سہیل قریشی، ڈی جی بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ حیدرآباد، میرپورخاص، شہید بےنظیر آباد، سکھر اور لاڑکانہ کے کمشنرز بذریعہ وڈیو لنک شریک رھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ اداروں کو حکم دیا کہ صوبے بھر میں اشیائے خوردنوش کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی کمشنرز کو اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں حقیقت پسندانہ رکھنے کی ہدایت دی۔ منافع خوری کے خلاف سنہ دو ہزار بائیس عیسوی کا مؤثر قانون موجود ہے، حکومت کو قانون کے تحت ذخیرہ اندوزوں کا سامان ضبط کرکے نیلام کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ کمشنر کراچی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر کراچی میں دو سو پچاس سے زائد بچت بازار قائم کئے گئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہب بچت بازاروں کو منظم اور مؤثر طریقے سے ریگولیٹ کیا جائے، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے بچت بازاروں کی مؤثر انتظام کو یقینی بنایا جائے، اور ڈپٹی کمشنرز مصنوعی مہنگائی اور غیر ضروری اضافے پر قابو پائیں، ڈپٹی کمشنرز مارکیٹوں کے دورے کریں تاکہ اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں، ریٹ لسٹ کی بروقت چھپائی اور تقسیم کو یقینی بنائیں، رمضان المبارک میں ڈپٹی کمشنرز اور ان کا عملہ سرکاری و عوامی نرخوں کی مسلسل نگرانی کرے، وزیراعلیٰ سندھ کی کمشنرز کو ہدایت کہ بڑے اسٹورز کو بھی قیمتیں مناسب رکھنے کا پابند بنایا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کا رمضان المبارک میں گیس کی بندش پر اظہارِ تشویش کیا، وزیراعلیٰ سندھ کی میئر کراچی کو ہدایت دی کہہ شہر میں پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، رمضان المبارک میں بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے، وزیراعلیٰ سندھ کا حکم ھے کہ صوبائی وزیر توانائی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں حیسکو، سیپکو اور کے الیکٹرک سے فوری رابطہ کریں اور رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کریں۔

{"remix_data”:[],”remix_entry_point”:”challenges”,”source_tags”:["local”],”origin”:”unknown”,”total_draw_time”:0,”total_draw_actions”:0,”layers_used”:0,”brushes_used”:0,”photos_added”:0,”total_editor_actions”:{},”tools_used”:{},”is_sticker”:false,”edited_since_last_sticker_save”:false,”containsFTESticker”:false}
Exit mobile version