اہم خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں آٹے کے مصنوعی بحران کا نوٹس لے لیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب میں آٹے کے مصنوعی بحران کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے کہا موجودہ حالات میں ذخیرہ اندوز مافیا سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا آٹے سمیت اشیائے ضروریہ کی مصنوعی قلت کسی صورت برداشت نہیں کروں گا، پنجاب میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، صوبے کے عوام کو مقررکردہ قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائیں گے، مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کا رروائی ہوگی۔

یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب سے چیئرمین سنٹرل کمیٹی پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا وفد آج ملاقات کرے گا، چیئرمین پنجاب برانچ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن، سیکرٹری فوڈ اور ڈائریکٹر فوڈ بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You