اہم خبریںصحت

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی کورونا کا شکار، ٹیسٹ پازیٹو آ گیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں، ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی کچھ دنوں سے طبعیت ناساز تھی۔ انہوں نے وبائی مرض کی علامات ظاہر ہونے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اب ان کا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ انھیں فلو اور بخار کی بھی شکایت ہے۔ جس کے بعد ان کا باقاعدہ کورونا ٹیسٹ بھی کروایا گیا تھا۔ طبیعت ناسازی کی وجہ سے سردار عثمان بزدار نے اپنی تمام مصروفیات ترک کر دی ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You