وزیراعلیٰ پنجاب سے چیئرمین واسا کی ملاقات، چیف منسٹر فنڈ میں 40 لاکھ روپے کا چیک دیا
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے واسا کے وائس چیئرمین شیخ امتیاز اور ایم ڈی سید زاہد عزیز نے ملاقات کی اور ملازمین کی طرف سے چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول کیلئے 40 لاکھ 13 ہزار روپے کا چیک دیا۔
واسا کے گریڈ 16 تک کے ملازمین نے ایک دن، گریڈ 17 سے 19 تک کے افسران نے دو دن اور گریڈ 20 کے افسران نے 3 دن کی تنخواہ چیف منسٹر فنڈ میں عطیہ کی ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واسا ملازمین کی طرف سے چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول میں عطیہ قابل تحسین ہے۔ فنڈ میں آنے والی پائی پائی کو دیانتداری سے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد پر خرچ کریں گے۔ مشکل کی گھڑی میں اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مدد کرنا کا رخیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرین کی مدد کرنا ہماری سماجی، قومی اور دینی ذمہ داری ہے۔ کورونا کے باعث غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے۔ ہنگامی حالات میں ہمیشہ معمول سے ہٹ کر اقدامات کرنا پڑتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ پیٹ کاٹ کر وسائل متاثرہ بہن بھائیوں کیلئے مہیا کریں گے۔