اہم خبریںپنجاب

وزیراعلیٰ بزدار کی ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز، آکسیجن بیڈز کی تعداد بڑھانے کی ہدایت

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اور آکسیجن بیڈز کی تعداد فوری بڑھانے کی ہدایت کر دی، وزیراعلی نے حکم دیا کہ ہسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کو ہر قیمت پریقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئرومیڈیکل ایجوکیشن کو ہدایات دی ہیں کہ آکسیجن سلنڈرز کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں، کورونا کی صورتحال خطرناک ہورہی ہے۔ مریضوں کی تعداد میں اضافے سے ہسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ موجودہ صورتحال کے تناظر میں ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اورآکسیجن بیڈز کی تعدادمیں فوری اضافہ کیا جائے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ آکسیجن سپلائی کرنے والی کمپنیوں سے مسلسل رابطہ رکھا جائے اور طلب و رسد کو دیکھتے ہوئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ صوبے میں آکسیجن سلنڈر کی مقرر کردہ نرخوں پر دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You