اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم کی ملک بھر میں پناہ گاہوں میں بہترین اور معیاری خدمات فراہمی کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں پناہ گاہوں میں رہائش پذیر مستحق افراد کو بہترین اور معیاری خدمات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

جمعرات کی شام پشاور موڑ اسلام آباد میں ایک پناہ گاہ کے دورے کے دوران انہوں نے خاص طور پر رہائش پذیر افراد کی دیکھ بھال کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے پناہ گاہ میں مقیم افراد سے بات چیت بھی کی اور انہیں پناہ گاہوں میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

وہ پناہ گاہ کے باورچی خانے میں بھی گئے اور فراہم کی جانے والی اشیاء اور خدمات کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم نے لوگوں کو فراہم کیا جانے والا کھانا بھی کھایا۔

پناہ گاہ کا تصور غریب اور بے کس لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے انہیں سہولت فراہم کرنے کے وزیراعظم عمران خان کے ہمدردی کے وژن سے لیا گیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You