اہم خبریںپنجاب

وزیراعظم کی سیالکوٹ آمد، عمران خان نے نجی ایئر لائن کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد: وزیراعظم کی ایک روزہ دورے پر سیالکوٹ آمد، عمران خان نے نجی ایئر لائن کا افتتاح کر دیا۔ وزیر اعظم کی صنعت کاروں سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

وزیر اعظم سمبڑیال میں انجینئرنگ یونیورسٹی کی تعمیر کا اعلان بھی کریں گے۔ سونی فارم ہاوس میں وزیر اعظم غربا مساکین میں جانور بھی تقسیم کریں گے۔ عمران خان کی جانب سے سیالکوٹ کے لیے 17 ارب روپے کی منظوری کا بھی امکان ہے۔ شہر کی ترقی کے لئے 30 سالہ ماسٹر پلاننگ کے منصوبہ کا آغاز کیا جائے گا۔ صاف سر سبز سیالکوٹ منصوبے کے تحت شہر میں 5 نئے پارکس کی تعمیر کی منظوری بھی شامل ہے۔

4 لاکھ شہریوں کے لئے پینے کے صاف پانی اور ٹریفک کے نظام کی اصلاحات کے لیے ٹریفک ری انجینئرنگ منصوبے کی منظوری بھی دی جائے گی۔ نکاسی کے جدید نظام کا شاندار منصوبہ بھی شامل ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You