اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم کی سرکاری ملازمین کی ترقیوں کا معاملہ فوری حل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین کی ترقیوں کا معاملہ فوری حل کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم عمران خان نے 60 روز میں کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر پی ایم ڈیلیو ری یونٹ نے مراسلہ جاری کر دیا۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وفاقی وزارتوں اور اداروں میں 7 ہزار سے زائد ترقیوں کا معاملہ زیرالتوا ہے۔ 1991 سے 2017 تک 37 فیصد ترقیاں نہیں کی جا سکیں۔

وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ فنانس ڈویژن میں 2 ہزار 290، کامرس میں ایک ہزار 364، پٹرولیم میں 809، پاورڈویژن میں 615، انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن میں 344 اور وزارت داخلہ میں 111 ترقیاں زیرالتوا ہیں۔ وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ ایکس کیڈر ملازمین سالوں سے پروموشن بورڈ کے انتظار میں ہیں، ترقیاں نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین بہتر کارکردگی نہیں دکھا پا رہے۔

معاملے کے حل سے 20 ہزار ملازمین کی سنیارٹی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You