اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس، اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج پر بات چیت

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج پر بات چیت ہوگی، کابینہ میں ملکی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کو امن و امان کی صورتحال اور احتجاج کے دوران حکمت عملی پر بریفنگ دی جائیگی۔ کابینہ کو کورونا کی صورتحال اور ویکسین سے متعلق امور پر بریفنگ دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ 15 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی، کابینہ کو سول سروس ریفارمز پر بریفنگ دی جائے گی، پاکستان آرڈیننس فیکٹریز بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔ یورو بانڈز اور سکوک بانڈز میں ٹیکس چھوٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

کابینہ اسلام آباد میں بجلی اور گیس کے نئے میٹرز کی تنصیبات کے خاتمے سے متعلق کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دے گی۔ کابینہ اجلاس میں ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں وزیراعظم کے معاونین اور مشیران کی تعیناتی کا جائزہ لیا جائے گا، کراچی ڈھوک لیبر بورڈ کی منظوری کابینہ ایجنڈے میں شامل کرلی گئی۔ این ٹی ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ ذیلی کمیٹی برائے توانائی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You