BBC Urdu TV

وزیراعظم کی آئینی ترمیم بارے کابینہ کے سینئر اراکین سے غیر رسمی مشاورت

وزیراعظم شہباز شریف نے آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر کابینہ کے سینئر اراکین سے غیر رسمی مشاورت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے کابینہ کے سینئر اراکین کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل نے اہم آئینی و قانونی امور پر بریفنگ دی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے رات گئے مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی میٹنگ پر رفقاء کو اعتماد میں لیا، مشاورت میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے آئینی ترمیم بارے مسودے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

حکومتی ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے مشترکہ مسودہ سامنے لائے گی، الیکشن کمیشن سے مخصوص نشستوں کی بحالی بارے بھی حکومت پر امید ہے۔

Exit mobile version