اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم کو‘’سلیکٹڈ’’کہنے والے اپنےگریبان میں جھانکیں،مولانا محمد خان شیرانی

کوئٹہ: جے یو آئی کے سینئر رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو سلیکٹڈ کہنے والے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں، وہ خود "سلیکٹڈ” ہیں یا "منتخب”، فضل الرحمان جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں۔ پی ڈی ایم تحریک کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔

تفصیل کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے اپنی پارٹی کے سربراہ کو ہی نشانے پر رکھ لیا۔ مولانا فضل الرحمان سمیت پی ڈی ایم قیادت کو "سلیکٹڈ "قرار دے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں، ان سے اسی بات پر اختلاف رہا۔ 2019ء میں اسلام آباد دھرنا دیا لیکن پارٹی شوریٰ سے منظوری بعد میں لی گئی۔

مولانا شیرانی نے پی ڈی ایم تحریک کی ناکامی کی پیشگوئی بھی کر دی اور کہا کہ پیپلز پارٹی استعفوں پر آمادہ نظر نہیں آ رہی۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق سربراہ نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا بھی مشورہ دے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی مخاصمت، عداوت کے لئے نہیں بلکہ برائے مفاہمت ہے تاکہ انہیں بھی کوئی حصہ ملے۔ مولا فضل الرحمان پارٹی پر قابض ہیں، ان کا قبضہ ختم کرائیں گے، کارکنوں کو ہر ضلع میں متحرک کرکے دفاتر بھی قائم کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You