اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم کا اشیائے خورونوش میں ملاوٹ کا نوٹس، سدباب کیلئے ایمرجنسی نافذ کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اشیائے خورونوش میں ملاوٹ کرنے والے عوام اور بچوں کی صحت سے کھیل رہے ہیں، کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ملاوٹ کی روک تھام کے لیے ایک ہفتے میں نیشنل ایکشن پلان مرتب کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں، ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور ملاوٹ کی روک تھام کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی چیف سیکرٹریز نے انھیں بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اشیائے خورونوش میں ملاوٹ کرنے والے عوام اور بچوں کی صحت سے کھیل رہے ہیں، اس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملاوٹ شدہ اشیا سے بیماریوں کیساتھ بچوں کی نشوونما متاثر ہوتی ہے۔ اشیائے ضروریہ اور فصلوں کی طلب ورسد کے تخمینوں کی بھی جامع منصوبہ بندی کی جائے۔

وزیراعظم نے کراچی میں آٹے کی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ کو ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You