
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج گلگت بلتستان کی ڈوگرا راج سےآزادی کی 73 ویں سالگرہ کی تقاریب میں شرکت کے لیے گلگت جائیں گے، وزیر اعظم آزادی پریڈ میں شرکت اور دیامر بھاشا ڈیم کا بھی دورہ کریں گے
گلگت بلتستان کے عوام آج ڈوگرا راج سے نجات کا دن منا رہے ہیں، 73 سال قبل گلگت بلتستان کی عوام نے آج کے دن ڈوگرا راج کو مسترد کرکے پاکستان کا پرچم لہرایا تھا، دن کی مناسبت سے وزیراعظم گلگت بلتستان کے قومی دن کی تقریب میں شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان تقریب سے خطاب بھی کریں گے، تقریب میں گورنر گلگت بلتستان، نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی شریک ہوں گے۔