BBC Urdu TV

وزیراعظم نے اسلام آباد میں شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے شاہین چوک انڈرپاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

وفاقی دارالحکومت میں شاہین چوک انڈرپاس منصوبےکے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کے لیے مختلف منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔

اُنہوں نے وزیرداخلہ محسن نقوی،چیئرمین سی ڈی اے اوردیگرکومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم شبانہ روزمحنت کررہی ہے، اسلام آباد کو مزید خوبصورت بنایا جارہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایس سی او کانفرنس کی تیاریوں سے متعلق ہوٹلز اور رہائشی منصوبے بھی ضروری ہیں، ترقیاتی منصوبےملکی مفاد میں جلد مکمل کیے جائیں۔

تقریب کے آخر میں شہبازشریف نے مزید کہا کہ منصوبوں کی تکمیل کے لیے بھرپور تعاون کریں گے۔

قبل ازیں وزیر داخلہ محسن نقوی کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مارگلہ روڈ پر ٹریفک کا بہت مسئلہ ونتھ ایونیو پر بھی کام شروع کر رہے ہیں، شاہین چوک انڈرپاس منصوبے کو بہترین طریقے سے ڈیزائن کیا گیا۔

Exit mobile version