وزیراعظم نےسربراہ پاک فضائیہ کی مدت ملازمت میں توسیع کردی۔
انہوں نے 1986 میں بطور فائٹر پائلٹ پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔
اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھوکی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع دے دی۔وزیراعظم نے ائیرچیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری صدر مملکت کو بھجوادی ہے۔صدر مملکت ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کا اعلان کریں گے۔ظہیراحمدبابر سدھو نے 19 مارچ 2021 کو پاک فضائیہ کی کمان سنبھالی تھی۔ انہوں نے 1986میں بطورفائٹرپائلٹ پاک فضائیہ میں شمولیت اختیارکی تھی۔