اہم خبریںبزنس

وزیراعظم عمران خان کی 7 ماہ کا ٹیکس ٹارگٹ مکمل کرنے پر ایف بی آر کی تعریف

اسلام آباد: وزیراعظم نے ایف بی آر کارکردگی، آئی ٹی ٹرانسفارمیشن پلان اور ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جولائی تک ٹرانسفارمیشن پلان مکمل ہونے سے 100 ارب روپے کا ریونیو میں اضافہ ہوگا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے 7 ماہ کا ٹیکس ٹارگٹ مکمل کرنے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی تعریف کی اور کہا کہ بولڈ ٹیکس آڈٹ کے نفاذ اور ایف بی آر کے انسداد سمگلنگ اقدامات کے نتیجے میں ریونیو ٹارگٹ مکمل ہوا۔

https://twitter.com/intent/like?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1362999319100592129%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=http%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FBusiness%2F589006&tweet_id=1362999319100592129

وزیراعظم نے تاکید کی کہ ایف بی آر کو ایمانداری اور عزم کے ساتھ کام جاری رکھنا چاہیے۔ عمران خان نے ایف بی آر میں آئی ٹی ٹرانسفارمیشن پلان، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم اور ہیڈ آفس ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ جولائی تک ٹرانسفارمیشن پلان مکمل ہونے سے 100 ارب روپے کا ریونیو میں اضافہ ہوگا، جبکہ پلان سے جعلسازی کو روکنے اور قانون کی حکمرانی کے قیام میں مدد ملے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You