اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم عمران خان کا حکومتی و اتحادی سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ

اسلام آباد: صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کا مشن، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حکومتی و اتحادی سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔

وزیراعظم کی جانب سے دیئے جانے والے ظہرانے میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر پنجاب چودھری سرور اور وزیراعلی خیبرپختونخواہ محمود خان بھی شریک تھے۔ عمران خان نے تمام نو منتخب سینیٹرز کو مبارک باد دی۔

یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی، جس میں چئیرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم سے اتحادی جماعتوں کے قائدین نے بھی ملاقات کی اور سینیٹ انتخابات پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر اتحادیوں نے ڈپٹی چئیرمین کی نامزدگی کا اختیار وزیر اعظم کو دیدیا۔ جی ڈی اے نے ملاقات میں شرکت نہیں کی تاہم وزیر اعظم نے ان سے ٹیلیفون پر مشاورت کی۔

واضح رہے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن کل شیڈول ہے، جہاں پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی اور حکومتی امیدوار صادق سنجرانی مد مقابل ہیں۔ پی ڈی ایم امیدوار یوسف رضا گیلانی اور مولانا عبدالغفور حیدری نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You