انٹرنیشنلاہم خبریں

وزیراعظم عمران خان کا افغان صدارتی محل آمد پر شاندار استقبال، گارڈ آف آنر پیش

کابل: وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ افغانستان، صدارتی محل آمد پر عمران خان کا شاندار استقبال اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

افغان صدارتی محل میں وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ صدارتی محل پہنچنے پر افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ تقریب کے آغاز پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ عمران خان کو افغان مسلح افواج کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے وفد کا تعارف کرایا جبکہ عمران خان نے بھی افغان صدر اشرف غنی کو اپنے وفد کا تعارف کرایا۔

یاد رہے وزیراعظم وفد کے ہمراہ کابل پہنچے ہیں، عمران خان اور افغان صدر میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوگی، افغان مفاہمتی عمل اور خطے کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوگی۔ دونوں ملکوں میں وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You