اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم عمران خان نے ارکان سے گن پوائنٹ پر اعتماد کاووٹ لیا: مریم نواز

اسلام آباد: مریم نواز نے کہا ہے کہ آج عمران خان نے جھوٹا اعتماد کا ووٹ لے لیا، انہوں نے ارکان سے گن پوائنٹ پر اعتماد کاووٹ لیا، پورے اسلام آباد میں کل ڈسکہ کی طرح دھند چھاگئی۔

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مصدق ملک پر فخر ہے، مرتضیٰ جاویدعباسی اور خصوصاً مریم اورنگزیب پر فخر ہے، فخر ہے شیروں کی طرح ووٹ چوروں اور غنڈوں کا مقابلہ کیا، عوام کے شیر چند درجن برگرز پر بھی بھاری ہوتے ہیں، شیر شیر ہوتا ہے، گیدڑ گیدڑ ہوتا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ جب اپوزیشن میں تھے تو پارلیمنٹ پر غنڈہ گردی کرتے تھے، آج یہ حکومت میں ہیں تو انہوں نے دوبارہ غنڈہ گردی کی، احسن اقبال پر جوتا پھینکا، بدترین بدتمیزی کا مظاہرہ کیا، مریم اورنگزیب پر حملہ کیا، 22 کروڑ عوام شیم شیم کہہ رہے ہیں، آج ہر پاکستانی بیٹی اور ماں کا سر شرم سے جھک گیا، مسلم لیگ (ن) لاوارث جماعت نہیں، غنڈہ گردی کا مقابلہ اخلاقیات سے نہیں کیا جاتا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You