اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم عمران خان سے آئی ایس آئی کے سربراہ کی ملاقات، سیکورٹی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی جس میں سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم اور پاک فوج کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹینٹ جنرل فیض حمید کے درمیان گزشتہ سال نومبر میں ملاقات ہوئی تھی جس میں قومی سلامتی کے امور سمیت دیگر اہم ایشوز پر تبادلہ خیالات کیا گیا تھا۔

اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم عمران خان سے جون 2019ء میں ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ملاقات کی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You