اہم خبریںکھیل

وزیراعظم سے ملاقات پر مصباح اور اظہر سے وضاحت طلب

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بغیر بتائے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے رابطہ کرنے پر مصباح الحق اور ٹیسٹ کپتان اظہر علی سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتائے بغیر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے رابطہ کرنے پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق اور ٹیسٹ کپتان اظہرعلی کو طلب کر لیا ہے جب کہ سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ نہ ہونے کی وجہ سے محمد حفیظ وضاحت دینے سے بچ گئے ہیں۔

مصباح الحق اور اظہر علی آئندہ ہفتے پیش ہو کر اس حوالے سے وضاحت دیں گے جنہوں نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ختم کئے جانے پر کرکٹرز کی بے روزگاری کا مسئلہ اٹھانے کیلئے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You