اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم سے ملاقات، عبدالحفیظ شیخ کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے سینیٹ الیکشن میں ناکامی کے بعد وزیراعظم سے ملاقات کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ استعفی نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان سے وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی اہم ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران وزیراعظم نے حفظ شیخ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

اس دوران اعتماد ملنے پر عبد الحفیظ شیخ نے اپنے عہدے سے استعفی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وہ اپنے عہدے پر ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے میں حفیظ شیخ کا اہم کردار ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You