اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات، مختلف اقدامات پر گفتگو

اسلام آباد: وزیر اعظم سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی جس میں عوامی مفادات کے تحفظ کے حوالے سے زیر غور قانون سازی، مختلف اقدامات پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا عوامی مفاد کیلئے دیگر پارلیمانی پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

قبل ازیں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی، جس میں مختلف اہم پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخاب اور قانون سازی سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔

سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا گلگت بلتستان سمیت عام انتحابات میں شفافیت کے لئے پارلیمانی رہنماؤں کو مشاورت کے لئے بلایا ہے۔ ملاقات میں آئی پی یو کے صدراتی انتخاب سے متعلق حکمت عملی اور پیش رفت پر بھی گفتگو ہوئی جبکہ آئی پی یو صدارتی انتخاب کے لئے مختلف ممالک کے وفود بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You