اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم سے اسامہ ستی کے والدین کی ملاقات، شفاف تحقیقات کی یقین دہانی

اسلام آباد: وزیراعظم سے اسامہ ستی کے والدین نے ملاقات کی ہے جس میں عمران خان نے اہل خانہ کو شفاف تحقیقات اور انصاف فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم عمران خان نے المناک واقعہ پر اسامہ ستی کے والدین سے دلی افسوس کا اظہار کیا، مرحوم کے ایصال ثواب اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیراعظم نے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

دوسری جانب شیخ رشید نے اسامہ ستی کے والد کو فون کیا اور قتل واقعہ کی انکوائری رپورٹ پر بات چیت کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وزارت داخلہ کی طرف سے انکوائری کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کو دیکھ لیں، انکوائری رپورٹ سے مطمئن ہیں تو اس کو آگے بجھوایا جائے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور کابینہ کا فیصلہ ہے اسامہ ستی کے والد جس طرح تحقیقات کروانا چاہیں حکومت پوری مدد کرے گی، اگر ہائییکورٹ کے جج سے انکوائری کروانی ہے تو آپ کے جواب کا منتظر ہوں، اطلاع دیں تو وزارت داخلہ کی طرف سے وزارت قانون کو خط لکھوں گا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ تحقیقات سے آپ کا مطمین ہونا سب سے زیادہ ضروری ہے، آزادانہ اور مکمل تحقیقات کے لیے ہمیشہ تیار ہیں، اولین ترجیح ہے کہ آپ اور آپ کا خاندان مطمیئن ہو۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You