اہم خبریںپنڈدادنخان

وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب عمران خان صاحب کا دورہ جہلم

وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب عمران خان صاحب کا دورہ جہلم

جہلم پولیس تفصیلات کے مطابق امروز وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے زیر اہتمام نندانہ فورٹ کو بطور سیاحی مقام Develop کرنےکے سلسلہ میں افتتاحی تقریب کا انعقاد.اس موقع پر وزیراعلی پنجاب جناب سردار عثمان بزدار صاحب,MNA چوہدری فواد حسین وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی بھی وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ہمراہ موجود تھے.شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی زیر قیادت وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دورہ جہلم کےموقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات.سلیم خٹک DSP پنڈدادنخان سرکل نے پولیس افسران و جوانوں کو اسپیشل ڈیوٹی کی نوعیت کے حوالے سے بریفنگ دی.وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نے اپنے دورہ کے موقع پر 2 نیشنل پارک 1-سالٹ رینج نیشنل پارک 2-ٹلہ جوگیاں نیشنل پارک کا افتتاح کیا.وزیراعظم پاکستان کی ضلع جہلم آمد پر شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم,راؤ پرویز اختر ڈپٹی کمشنر جہلم نے استقبال کیا.ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر سیکورٹی ڈیوٹی کی اورآل سپر ویژن کے فرائض سید عابد عباس SP سیکورٹی راولپنڈی نے سر انجام دے.ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر ایلیٹ سیکشنز ہمہ وقت اسکورٹ ڈیوٹی پر تعینات رہے.بعداز افتتاح نیشنل پارک وزیراعظم پاکستان نے CBOریسٹ ہاؤس علاقہ تھانہ ڈومیلی کا دورہ کیا.ریسٹ ہاؤس کے علاقہ میں وزیراعظم پاکستان کی آمد کے لیے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے.سیکورٹی کی سپر ویژن شازیہ سرور صاحبہ SP انویسٹی گیشن جہلم جبکہ اورآل انتظامات کی سپرویژن کے فرائض ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نےسر انجام دے.وزیراعظم پاکستان کے دورہ جہلم کے موقع پر 1 ہزار سے زائد پولیس افسران و جوانوں نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کے لیے فرائض سر انجام دے

رپورٹ:نیر اعوان

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You