اہم خبریںپاکستان

وزرا اور سرکاری افسران کے فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام پر پابندی عائد، نئی سفری پالیسی جاری

وزرا اور سرکاری افسران کے فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام پر پابندی عائد، نئی سفری پالیسی جاری۔

وفاقی وزیر، وزیر مملکت، مشیر اور معاونین سال میں بیرون ممالک کے 3 دورے کرنے کے مجاز ہوں گے۔

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی حکومت نے وزرا اور سرکاری افسران کے بیرون ملک سفر سے متعلق نئی سفری پالیسی جاری کردی۔وفاقی حکومت نے کابینہ کے فیصلوں کی روشنی می وفاقی وزرا اور سرکاری افسران کے لیے بیرون ملک سفری پالیسی جاری کی جس کے مطابق سرکاری افسران کے بیرون ملک دوروں کے دوران فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ معاون اسٹاف کے بیرون ملک سفر کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔نئی پالیسی میں ناگزیر صورتحال نہ ہونے پربیرون ملک سفر کی اجازت کفایت شعاری کمیٹی سے لینا لازمی قرار دیا گیا ہے،اس کے علاوہ  وفاقی وزیر اور سیکرٹری کے ایک ہی وقت بیرون ملک دوروں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، پابندی سے استثنیٰ کے لیے متعلقہ وزیر یا ڈویژن کو وزیراعظم سے اجازت لینا ہوگی۔دستاویزات کے مطابق وفاقی وزیر، وزیر مملکت، مشیر اور معاونین سال میں بیرون ممالک کے 3 دورے کرنے کے مجاز ہوں گے لیکن وزارت خارجہ اور وزارت تجارت کو اس پابندی سے استثنیٰ ہوگا۔دستاویزات کے مطابق مطابق صدر، چیف جسٹس، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس فرسٹ کلاس سفری سہولیات کے مجاز ہوں گے جب کہ وزیر اعظم، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وزیر خارجہ، وفاقی وزراء اور  وزیر مملکت بزنس کلاس سفر کے مجاز ہوں گے۔پالیسی میں بیرون ملک دوروں کے لیے پی آئی اے کو پہلی ترجیح قراردیا گیا ہے جب کہ بھارت کے دورے کے لیے وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ سے اجازت لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You