وزرات داخلہ نے اٹک اور راولپنڈی میں رینجرز کی تعیناتی کے احکامات جاری کردیے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اٹک اور راولپنڈی میں رینجرز کی 2،2 کمپنیاں تعینات ہوں گی۔
لاہور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزرات داخلہ نے اٹک اور راولپنڈی میں رینجرز کی تعیناتی کے احکامات جاری کردیے۔وفاقی وزرات داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اٹک اور راولپنڈی میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے رینجرز تعینات ہوگی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اٹک اور راولپنڈی میں رینجرز کی 2، 2 کمپنیاں تعینات ہوں گی۔خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے وزارت داخلہ کو رینجرز کی تعیناتی کے لیے مراسلہ بھجوایا تھا۔