خیبرپختون خواہ

وزرات خارجہ کے فوکل پرسن اکرام الدین کا محکمہ ٹرانسپورٹ کے پی افس کا دورہ

وزرات خارجہ کے فوکل پرسن اکرام الدین کا محکمہ ٹرانسپورٹ کے پی افس کا دورہ۔

اس موقع پر انہوں نے ڈائریکٹر جنرل ٹرانسپورٹ خیبر پختون خواہ ذیشان عبداللہ سے ملاقات کی۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کا محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختون خواہ آفس کا دورہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختون خواہ آفس کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے ڈائریکٹر جنرل ٹرانسپورٹ خیبر پختون خواہ ذیشان عبداللہ سے ملاقات کی ملاقات میں یورپ میں مقیم تارکین وطن کو ایل ٹی وی لائسنس کے حوالے سے درپیش مسائل و مشکلات پر خصوصی بات چیت ہوئی اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ٹرانسپورٹ خیبر پختون خواہ ذیشان عبداللہ نے یقین دہانی کرائی کہ تارکین وطن کو ایل ٹی وی لائسنس کے حوالے سے درپیش مسائل و مشکلات حل کرنے میں محکمہ ٹرانسپورٹ بھرپور کردار ادا کرے گی تا کہ بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کے مسائل و مشکلات بروقت حل ہو سکے ڈائریکٹر جنرل ٹرانسپورٹ خیبر پختون خواہ ذیشان عبداللہ نے کہا کہ یورپ میں مقیم تارکین وطن پاکستان کا عظیم سرمایہ ہے انکے مسائل و مشکلات حل کرنا ہماری اولین ترجیح و مقصد ہے اس موقع پر وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے ڈائریکٹر جنرل ٹرانسپورٹ خیبر پختون خواہ ذیشان عبداللہ کی محکمہ ٹرانسپورٹ کیلئے لازوال خدمات کو سراہا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ٹرانسپورٹ خیبر پختون خواہ ذیشان عبداللہ نے وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کو تارکین وطن کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You