وزارت مواصلات میں 78 ارب سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف۔50 ارب کی بے ضابطگیاں صرف پاکستان پوسٹ میں رپورٹ.
پاکستان پوسٹ کی مختلف خریداریوں میں 2 ارب 84 کروڑ کی سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزارت مواصلات میں 78 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں۔اڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں 78 ارب میں سے 50 ارب کی بے ضابطگیاں صرف پاکستان پوسٹ آفس میں سامنے آئی ہیں۔اڈٹ رپورٹ کے مطابق صرف پاکستان پوسٹ آفس میں28 کروڑ42 لاکھ کی کرپشن اورچوری رپورٹ ہوئی، اس کے علاوہ پاکستان پوسٹ کے ایچ آرڈپارٹمنٹ میں بھی ایک ارب25 کروڑ69 لاکھ کی بےضابطگیاں ہوئیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پوسٹ کی مختلف خریداریوں میں 2 ارب 84 کروڑ کی سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔رپورٹ کے مطابق وزارت کے کمرشل بینکوں میں اکاؤنٹس کے باعث4 ارب58 کروڑکا نقصان ہوا اور وزارت میں12 کیسز میں 9 ارب42 کروڑ روپے کی عدم ریکوریاں رپورٹ ہوئیں جبکہ 13 کیسز میں 58 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی۔اڈیٹر جنرل نے پاکستان پوسٹ میں ذمہ داران کےخلاف کارروائی مکمل کرنے کی سفارش کی اور کہاکہ پوسٹ آفس میں خریداری میں پی پی آر اے رولزکی پابندی لازم قراردی جائے اور خسارے والے ڈاک خانوں کو منافع بخش بنانے کیلئے مؤثراقدامات کیے جائیں۔
