اہم خبریںپاکستان

وزارت خزانہ 2 وزارتوں میں تقسیم، اقتصادی امور ڈویژن کو نئی وزارت کا درجہ مل گیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وزارت خزانہ سے اقتصادی امور ڈویژن واپس لے لیا۔ وزارت خزانہ کو دو الگ وزارتوں میں تقسم کردیا گیا ہے، وزیراعظم نے اقتصادی امور ڈویژن کو الگ وزارت کا درجہ دیدیا۔

وزیراعظم نے اقتصادی امور ڈویژن کو وزارت خزانہ سے الگ کرنے کی منظوری دیدی۔ اقتصادی امور کی الگ وزارت کے طور پر اطلاق فوری ہوگا۔ اقتصادی امور ڈویژن اب ایک الگ وزارت ہو گی۔ وزارت خزانہ کو خزانہ اور ریونیو ڈویژن تک محدود کردیا گیا۔

وزیراعظم نے مخدوم خسرو بختیار کو وفاقی وزیر اقتصادی امور ڈویژن کا قلمدان دیا تھا۔ خسرو بختیار اب وفاقی وزیر وزارت اقتصادی امور ہوں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You