BBC Urdu TV

وزارت خارجہ نے ویزا نوٹس کے اجرا کیلئے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں

وزارت خارجہ نے ویزا نوٹس کے اجرا کیلئے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔

ویزا نوٹ گائیڈلائنز نائب وزیراعظم کی منظوری سے سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے جاری کیں۔

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزارت خارجہ نے ویزا نوٹس کے  اجرا کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔ میڈیا کے مطابق ویزا نوٹ گائیڈلائنز نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی منظوری سے سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے جاری کیں۔سینیٹ و قومی اسمبلی سے رسمی درخواست پر نجی دورے کےلیے سفارتی و سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو ابتدائی نوٹ وربلز جاری ہوں گے جب کہ اہلخانہ کے سفر کے لیے رسمی معاہدہ کیا جائیگا کہ وہ اس ملک میں پناہ لیں گے اور نہ ہی ابتدائی خط کا غلط استعمال کریں گے۔ واضح رہےکہ سینیٹ کے جوائنٹ سیکرٹری حیدر علی نے اہلخانہ کے لیے آئی پی یو اسمبلی کے مارچ میں منعقدہ اجلاس کے لیے ابتدائی لیٹرحاصل کیا تھا، افسر حیدر علی کے اہل خانہ کے لیے لیٹر کی درخواست سینیٹ سیکرٹریٹ نے کی تھی۔سینیٹ کےجوائنٹ سیکرٹری حیدر علی کے اہلہ خانہ نے مغربی یورپی ملک میں پناہ حاصل کی ہے۔ 

Exit mobile version