BBC Urdu TV

وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن اکرام الدین کی سابق وزیر خوشدل خان ملک سے ملاقات۔

وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن اکرام الدین کی سابق وزیر خوشدل خان ملک سے ملاقات۔

ملاقات میں اٹلی میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات پر خصوصی بات چیت ہوئی۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کی سابق وزیر خوشدل خان ملک سے ملاقات تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو و وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے اسلام آباد کلب میں سابق نگران صوبائی وزیر خیبرپختونخواہ خوشدل خان ملک سے ملاقات ہوئی ملاقات میں اٹلی میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات پر خصوصی بات چیت ہوئی اس موقع پر وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے سابق نگران صوبائی وزیر خیبرپختونخواہ و سابق ایڈیشنل سیکرٹری حکومت پاکستان خوشدل خان ملک کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر خوشدل خان ملک نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کا اہم رول و کردار ہے جو قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور ہمیشہ کوشاں رہے گی اس موقع پر وزرات اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر خصوصی توجہ دیں تا کہ اٹلی میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل بروقت حل ہو سکیں اس موقع پر سابق نگران صوبائی وزیر خیبرپختونخواہ و سابق ایڈیشنل سیکرٹری حکومت پاکستان خوشدل خان ملک نے اکرام الدین کو پاکستان آمد پر شکریہ ادا کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Exit mobile version