اہم خبریںپاکستان

وبا پر قابو پانے کیلئے پاک فوج سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کرے، آرمی چیف

راولپنڈی: کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاک فوج نے ملک بھر کے تمام ملٹری ہسپتالوں میں ہیلتھ ڈیسک قائم کر دئیے ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی ہے کہ وبا پر قابو پانے کیلئے پاک فوج سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کرے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کرونا کی تشخیص کے لیے مرکزی ٹیسٹ لیبارٹری آرمز فورسز انسٹی ٹیوٹ آف پیتھالوجی میں قائم کر دی گئی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی ہے کہ عوام کی فلاح وبہبود کے لیے سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کی جائے۔ ادھر ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ کرونا پر قابو پانے کیلئے مسلح افواج کے تمام طبی مراکز تیار ہیں۔ مسلح افواج صورت حال سے نمٹنے کیلئے وفاقی اور صوبائی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You