اہم خبریںکرائمز

‘والد نے کہا بیگ تیار رکھو گرفتار کرنے آئیں تو سینہ تان کر جانا’: مریم نواز

پی ڈی ایم تحریک کے لیے ن ليگ کے مشاورتی اجلاس سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی ہربیماری کاعلاج ووٹ کوعزت دو میں ہے۔ نیب پر تنقید کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ڈھول بجا کر اعلانات کرائیں گے تو ڈھول سےبشیر میمن کی گواہی آئےگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم فیصلہ کن جدو جہد میں داخل ہونے جارہےہیں، ووٹ کی عزت اور حرمت پامال ہوئی ہے، اس کےگواہ پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ کیسا غدار ہے جس نے پاکستان کے دفاع کو مضوط کردیا، والد نے کہا بیگ تیار رکھو، گرفتاری ہو تو سینہ تان کرجانا گھبرانا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کارکنوں کی جدوجہد کے نتیجے میں 72سال بعد مسلم لیگ کا کلچر بدل گیا، ظلم ، جبر اور دھاندلی کے سامنے ن لیگ کھڑی رہی، دھاندلی کےباجود ن لیگ کےٹکٹ ہولڈرز اپنی جماعت کے ساتھ کھڑے رہے، انتخابات میں دھاندلی تو تین ماہ پہلے شروع ہوگئی تھی، انتخابی حلقوں میں دھاندلی کے عینی شاہد اور گواہ پارٹی کےٹکٹ ہولڈرز بھی ہیں۔

اجلاس سے خطاب میں رہنما ن لیگ خواجہ آصف نے کہا کہ جب جدو جہد نقطہ عروج پر پہنچے گی ن لیگ کے تمام 84 اراکین قومی اسمبلی نواز شریف کی کال پر استعفیٰ دے دیں گے۔ پھر کونسا الیکٹورل کالج ہوگا جو سینیٹ کا الیکشن کرے گا؟ اجلاس سے خطاب میں رہنما ن لیگ خواجہ آصف نے کہا کہ جب جدوجہد نقطہ عروج پر پہنچے گی۔ ن لیگ کے تمام 84 اراکین قومی اسمبلی نواز شریف کی کال پر استعفیٰ دے دیں گے، پھر کونسا الیکٹورل کالج ہوگا جو سینیٹ کا الیکشن کرے گا؟

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You