اہم خبریںپاکستان

نیپرا معیار کے مطابق عمل کر کے صارفین کو بہتر خدمت دی جائیں: اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ نیپرا معیار کے مطابق عمل کر کے صارفین کو بہتر خدمت دی جائیں۔ ڈسٹری بیوشن سسٹم کی گنجائش کو بڑھانا چاہئے۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اسد عمر نے اسلام آباد میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری کیلئے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے علی نواز اعوان، راجہ خرم نواز، سی ای او آئیسکو شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران اسلام آباد میں بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے سی ای او آئیسکو نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 132 کے وی، 220 کے وی کے دو گرڈ اسٹیشنز تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے، گرڈ اسٹیشن اور ٹرانسمیشن سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کیلئے 16 ارب روپے لگیں گے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ منصوبے پر 3 سالوں میں 16 بلین روپے لاگت آنے کا تخمینہ ہے، حلقوں کی سطح صارفین کی شکایات کے لئے نئے سروس سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ فیڈرز، ٹرانسفارمرز کو اپ گریڈ کرکے ڈسٹری بیوشن سسٹم کی گنجائش کو بڑھانا چاہئے، نیپرا معیار کے مطابق عمل کر کے صارفین کو بہتر خدمت دی جائیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You