اہم خبریںدلچسپ و عجیب

نیپالی کوہ پیماؤں نے سردیوں میں ‘کے ٹو’ سَر کرکے تاریخ رقم کردی

اسکردو۔ نیپال کا شرپا گروپ کوہ پیمائی کی تاریخ میں موسم سرما میں کے ٹو سر کرنیوالا پہلا گروپ بن گیا اورعالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ کوہ پیماؤں نے گزشتہ رات منفی 50 ڈگری میں کیمپ تھری میں گزاری تھی اور آرام کے بعد آگے روانہ ہوگئے تھے۔

دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے 13 کو موسم سرما میں سر کیا جاچکا ہے اور دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو وہ واحد چوٹی تھی جو موسم سرما میں اب تک سرنہیں کی گئی تھی۔

موسم سرما کی ہولناک سردی میں منفی پچاس ڈگری سے بھی کم درجہ حرارت میں کے ٹو کو سر کرنا بہت بڑا چیلنج اور انتہائی مشکل کام ہوتا ہے کیونکہ سردیوں میں وہاں طوفانی ہوا کی رفتار 200 کلو میٹر سے بھی زیادہ ہوجاتی ہے جبکہ برفانی تودے بھی گرتے رہتے ہیں اور چٹانوں کی ٹوٹ پھوٹ بھی جاری رہتی ہے۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You