اہم خبریںپنجاب

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی ایک اور کاوش۔13-14سالہ گمشدہ بچی کو

وزارتِ مواصلات
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی ایک اور کاوش۔13-14سالہ گمشدہ بچی کو اس کے گھر والوں سے ملوا دی

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹ 5 مندرہ کے افسران انسپکٹرآصف عزیز اور مظہر اقبال ڈیوٹی پر معمور تھے کہ ایک بس ڈرائیور بنام یوسف نے آکر بتایا کہ بس میں ایک بچی اکیلی سفر کر رہی ہے جس کی عمر تقریباً 13 سے 14 سال ہے اور بس بہاولنگر کی طرف جا رہی ہے موٹروے پولیس کے افسران نے فوری طورپربچی کو اپنی تحویل میں لیا اور پوچھ گچھ کرنے پر بچی نے اپنا نام مروا بتایا اور اپنے والد کا نمبر بتایا مزید بچی سے پوچ گچھ کرنے پر معلوم ہوا کہ بچی گھر سے بھاگ کر آیی ہے۔ موٹروے پولیس کے آفسران نے بچی کے والد سے رابطہ کیا جو کہ راولپنڈی کا رہاہیشی تھا بچی کا والد ہمرا اپنے بیٹے کے مندرا ٹول پلازا پر آیا اور تمام تر قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد بچی کو اپنے والد ک حوالے کیا گیا۔ موقع پر موجود افراد نے موٹروے پولیس کی اس ہمدردانہ کاروائی کو خوب سراہا۔ اور بچی کے والد نے موٹروے پولیس کی اس کاوش کا شکریہ ادا کیا ڈی آئی جی این فائیو نارتھ محمد وصال فخر سلطان نے افسران کے کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام افسران عوام کی خدمت اسی تندہی کے ساتھ سر انجام دے کر محکمہ کا نام روشن کریں گے۔

رپورٹ : راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You