اہم خبریںکرائمز

نیب نے شریف خاندان کے خلاف 7 ارب کا ریفرنس تیار کر لیا

لاہور:قومی احتساب بیورو نے شریف خاندان کے خلاف 7 ارب کا ریفرنس تیار کر لیا۔ چیئرمین نیب نے پری ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ریفرنس میں 16 ملزم، 4 وعدہ معاف گواہ اور 100 گواہ شامل ہیں۔ مرکزی ملزموں میں نواز شریف، شہبازشریف، مریم نواز، نصرت شہباز، بیگم شمیم شریف، سلمان شہباز، حسن نواز، حسین نواز شامل ہیں۔ احد خان چیمہ، سابق ڈپٹی کمشنرز لاہور سمیت 22 بیوروکریٹس کے بیانات بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے متعدد افراد نیب سوالات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے، شریف خاندان نے مبینہ منی لانڈرنگ اور غیر قانونی طریقے سے پیسہ بنایا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You