اہم خبریںپاکستان

نیب نیازی گٹھ جوڑ ایک بار پھر اپوزیشن لیڈر کے پیچھے پڑ گیا، مسلم لیگ ن

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ایک بار پھر اپوزیشن اور اپوزیشن لیڈر کے پیچھے پڑ گیا ہے۔ ان کی ترجیح عوام نہیں بلکہ سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانا ہے۔

تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے زیر صدارت پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سنئیر پارٹی رہنماؤں کا ویڈیو لنک پر اجلاس ہوا۔ جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، انجینئر امیر مقام، جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، سابق گورنر سندھ محمد زبیر، جمال شاہ کاکڑ، شاہ محمد شاہ، مفتاح اسماعیل، مرتضیٰ جاوید عباسی، سردار اویس خان لغاری، سلمان خان، عطاء اللہ تاڑر اور شزہ فاطمہ سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران پارٹی رہنماؤں نے اپنے اپنے صوبوں کے حوالے سے کورونا وائرس کی صورتحال پر شہباز شریف کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پارٹی کے صوبائی صدور اور رہنما صوبوں میں کورونا کے حوالے سے اپنی ضروریات کے حوالے سے تجاویز دیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کے لئے پنجاب میں حفاظتی لباس اور ماسک تقسیم کئے جبکہ بلوچستان میں بھی کچھ مقدار میں حفاظتی لباس اور ماسک بھجوا دئیے ہیں۔ دیگر صوبوں کو بھی امدادی سامان کی ترسیل جلد شروع ہو جائے گی۔

اجلاس کے دوران انجینئر امیر مقام نے اپنی بریفنگ میں انکشاف کیا کہ خیبر پختونخوا میں 32 اضلاع کے لئے صرف ایک سکریننگ سینٹر قائم ہے۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے ابھی تک صرف 600 ٹیسٹ ہوئے ہیں اور ان 600 میں سے 214 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ صوبے میں ہسپتالوں کا انتہائی برا حال ہے۔ حکومت اور اس کی حکمت عملی دور دور تک نظر نہیں آ رہی۔

اجلاس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال، صوبہ سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امدادی کارروائیوں سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You