اہم خبریںکرائمز

نیب حکام کی شہباز شریف کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

لاہور: لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نیب حکام کی جانب سے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے عدالت میں بیان دیا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی وجہ سے انصاف نہیں ہو رہا، میں نے کل ہائیکورٹ میں پانچ دستاویزات سامنے رکھیں، ہم نے پنجاب میں گنے کی قیمت کم نہیں کی، میں نے کاشتکار کو نقصان نہیں پہنچایا، سرکاری خزانے کا کبھی ناجائز استعمال نہیں کیا، بچوں کی ملوں کو بھی سرکاری سبسڈی نہیں دی۔

رقوم کی بیرون ملک غیر قانونی منتقلی کے مقدمے میں شہباز شریف گرفتار

شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ، سڑک کو بیرئیرز اور خار دار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا جبکہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی بڑی تعداد کو احاطہ عدالت میں تعینات کیا گیا۔

خیال رہے نیب نے عبوری ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر شہباز شریف کو گرفتار کیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا درخواست واپس لینے کی بنا پر عبوری ضمانت مسترد کی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You