اہم خبریںپاکستان

نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ کا تخمینہ 50 ارب روپے کم ہو گیا

نیا پاکستان اپارٹمنٹس کی تعمیر کا منصوبہ، تخمینہ 50 ارب روپے کم ہو گیا۔ اپارٹمنٹس کا نیا پی سی ون 143 ارب روپے کا تیار، جس کے بعد اپارٹمنٹ کا ریٹ 25 لاکھ روپے تک آگیا۔

وزیراعطم عمران خان کی ہدایت پر نیا پاکستان منصوبے کے تحت 35 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا تھا جس کا 193 ارب روپے کا پی سی ون بنایا گیا تھا۔ گورننگ باڈی کے اجلاس میں اس لاگت کو مسترد کر دیا گیا، جس کے مطابق ایک اپارٹمنٹ میں قیمت 40 لاکھ روپے بن رہی تھی۔ گورننگ باڈی نے منصوبے کی تخمینہ لاگت کو مزید کم کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

ذرائع کے مطابق گورننگ باڈی کے احکامات کے پیش نظر نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ کا نیا پی سی ون تیار کر لیا گیا ہے، جس کے بعد لاگت میں 50 ارب روپے کمی واقع ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورننگ باڈی کے آئندہ اجلاس میں 35 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کیلئے 145 ارب کا پی سی ون منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ نئے پی سی ون کے مطابق ایک اپارٹمنٹ کی لاگت 25 لاکھ روپے آئے گی، اور 25 لاکھ روپے میں ہی عوام کو فراہم کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گورننگ باڈی کے اجلاس میں منصوبہ کی منظوری کے بعد اس کی ٹینڈرنگ کا آغاز کیا جائے گا۔ پلان کے مطابق ایل ڈی اے اس منصوبہ کی سائٹ پر انفراسٹرکچر فراہم کرے گا جبکہ اپارٹمنٹس کی تعمیر کا کام نجی بینکوں اور کمپنیوں سے کروایا جائے گا۔ اس حوالے سے مقامی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو مدعو کیا جائے گا اور انکے اظہار دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ٹینڈر الاٹ کیا جائے

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You