اہم خبریںخیبرپختون خواہ

نوشہرہ: اکبرپورہ میں دریا کنارے سے ملنے والا مارٹر گولہ پھٹ گیا، 5 افراد جاں بحق

نوشہرہ: نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ میں دریا کنارے سے ملنے والے مارٹر گولے کے پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ مقامی لوگوں کو دریا کے کنارے سے ملنے والے مارٹر گولے کو کباڑ میں بیچنے کے دوران پیش آیا۔ وقوعہ کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، متاثرہ جگہ کو شواہد اکھٹا کرنے کیلئے محفوظ کر لیا گیا ہے جبکہ جان بحق افراد کو میاں راشد میموریل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (ر) نجم الحسنین پولیس افسران کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حالات واقعات کا جائزہ لینے کے بعد واضح ہوگا کہ مارٹر گولہ پھٹنے کے اصل محرکات کیا تھے، واقعہ میں جان بحق افراد کی شناخت ہدایت اللہ، مکرم، فرید اللہ، حضرت اللہ اور شفقت سے ہوئی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You