اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

نوجوانوں کیلئے خوشخبری، وزارت سائنس وٹیکنالوجی کا ویڈیو گیمز پروگرامنگ شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نوجوانوں کیلئے جلد ویڈیو گیمز پروگرامنگ کا آغاز کر رہی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نوجوانوں کو خوشخبری دیتے ہوئے فواد چودھری نے لکھا کہ ‏اگر آپ کو پڑھنے سے دلچسپی نہیں اور فون پر ویڈیو گیمز سے رغبت ہے تو تیاری رکھیں، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ویڈیو گیمز پروگرامنگ کا خصوصی پروگرام لارہی ہے۔

https://twitter.com/intent/like?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1331108530808565761%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=http%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FTechnology%2F574837&tweet_id=1331108530808565761

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کو لانے کا مقصد ہے کہ ہم 90 ارب ڈالر کی اس انڈسٹری کاحصہ بن سکیں۔ اینی میشن اور ویڈیو گیمز سرٹیفیکیشن پروگرام نوجوانوں کیلئے گیم ہی نہیں، گیم چینجر ہوں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You